ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / باہمی اختلافات کی وجہ سے کیرالہ میں اپنا مینڈیٹ کھو رہی ہے کانگریس:اے کے انٹونی

باہمی اختلافات کی وجہ سے کیرالہ میں اپنا مینڈیٹ کھو رہی ہے کانگریس:اے کے انٹونی

Sat, 20 Aug 2016 20:04:01    S.O. News Service

کوچی20اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں باہمی اختلافات کی وجہ سے کانگریس کے اپنا مینڈیٹ کھو پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے پارٹی میں نئی نسل تبدیلی کی وکالت کی اور کہا کہ جو لوگ تنظیم سے دور ہو رہے ہیں، انہیں واپس لانے کیلئے اجتماعی کوشش کئے جانے کی ضرورت ہے۔سابق وزیراعلیٰ نے آگاہ کیا کہ کانگریس پارٹی کوکمزور کرنے کی کوشش کے تحت بی جے پی اور سی پی ایم کانگریس کے کارکنوں اور اس کے اتحادیوں کو جیتنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ہمارے مینڈیٹ میں لیکج ہو رہا ہے۔ہمیں اس کوسمجھناچاہئے۔ان لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کی جانی چاہئے جوپارٹی سے دورہو رہے ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے باہمی اختلافات کو روکنے اور ان کارکنوں کوواپس لانے کیلئے اپیل کی جو کانگریس سے دور ہو گئے ہیں۔’’راجیو گاندھی خیرسگالی سنگم‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انٹونی نے کہا کہ اگر کانگریس آپس میں لڑنے والے لوگوں کا اڈہ بنی رہی تو لوگوں کی واپسی کی بمشکل ہی گنجائش ہے، جو پارٹی سے دوری رکھ رہے ہیں۔


Share: